عمران خان کا صدر مرسی کی پھانسی کی سزا پر شدید رد عمل

عمران خآن کا صدر مرسی کی سزاۓ موت پر شدید رد عمل

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ مصر کے جمہوری صدر محمد مرصی کی پھانسی کی سزا سے مصر کی عوام اور جمہوریت پر بہت برا اثر پڑے گآ کیونکہ پاکستان آج تک بھٹو کی پھانسی  کے اثرات بھگت رہا ہے۔  اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمان خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے اثرات آج بھی بھگت رہا ہے اور اگر محمد مرصی کو پھانسی دی گئی تو مصر کی عوام پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔